اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 27 میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اظہار کھوسو کی کامیابی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا برقرار رکھا۔ اظہار کھوسو کی نا اہلی کیلئے مخالف امیدوار دران خان نے درخواست دائر کی تھی۔