کراچی: سانحہ12 مئی کا ملزم عمران 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12مئی اور سانحہ طاہر پلازہ میں ملوث ملزم عمران کو 90روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ رینجرز نے ملزم عمران کو منگل کے روز سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز لاء افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم عمران ٹارگٹ کلنگ کی 20 سے زائد وارداتوں کے علاوہ سانحہ 12مئی اور سانحہ طاہر پلازہ میں بھی ملوث ہے۔ ملزم سے مزید تحقیقات کرنی ہیں۔ لہذا اس کو 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...