بیجنگ (آئی این پی/شنہوا) چین کے صدر ژی چن پنگ نے اپنے ہم منصب چیک صدر میلاس زیمان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اپنی2گھنٹے کی ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوںنے باہمی معاہدوں اور چین اور یورپی یونین اور مشرقی اور مرکزی یورپ کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات چیک صدر کی گرمائی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں چیک صدر نے چینی صدر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔چینی صدر نے اس ملاقات کے دوران چین کے چیک اور یورپ کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ چین اور پراگوئے کے درمیان تعلقات ہمیشہ پر جوش رہے ہیں، یہ سفارتی تعلقات عالمی سطح پر تبدیلیوں اور نشیب وفراز کے باوجود گذشتہ 6دہائیوں سے قائم ہیں۔صدر ژی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوںکے درمیان اعلیٰ سطح کے تعلقات موجود ہیں تاہم حالیہ برسوں میں عملی طور پر ان تعلقات میں عوام کے تبادلوں کی سطح پر مزید اضافہ ہواہے اور ان تعلقات کے نتائج تیزی سے برآمد ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ دونوں ملکوںنے گذشتہ سال بیلٹ اور روڈ منصوبے پر مشترکہ طورپر عمل کرنے کے منصوبے پر مفاہمت کی ایک دستاویز پر بھی دستخط کیے تھے، جوکہ مستقبل کے تعلقات کیلئے ایک ٹھوس بنیاد ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ دونوںملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی طویل والمعیاد دوستی کی تعمیرنو کریں۔ اس موقع پر جمہوریہ چیک کے صدر نے کہا کہ ان کاملک چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات اور تعاون میں اضافہ کو ترجیح دیتاہے۔