نوم پنہہ (نیٹ نیوز) امریکہ کے ایک عجائب گھر نے ہندو دیوتاراما کا 1970ء کی خانہ جنگی کے دوران چرایا جانے والا دسویں صدی عیسوی کا پتھر کا مجسمہ کمبوڈیا کی حکومت کو واپس کردیا۔ ریتلے پتھر سے بنے اس مجسمے کا 62 انچ لمبا دھڑ کمبوڈین حکومت کو واپس کیا گیا ہے تاہم اس کا سر، ہاتھ اور پائوں کہاں ہیں اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔