بھٹہ مزدوروں کی بچیوں کیلئے جہیز فنڈ کی درخواستیں، ہائیکورٹ نے ڈی سی اوز کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا

Mar 30, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے حکومتی اعلان کے باوجود بھٹہ مزدوروں کی بچیوں کیلئے ایک لاکھ روپے جہیز فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو ایک ماہ میں متاثرین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی۔ درخواست گزار 367خواتین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی بیٹیوں کو ایک لاکھ روپے جہیز فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا۔ حکومتی اعلان کے باوجود بھٹہ مزدوروں کی بیٹیوں کے لئے جہیز فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزاروں نے ضلعی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔
درخواستیں نمٹا دیں

مزیدخبریں