ننکانہ صاحب ( نمائندہ نوائے وقت ) وال چاکنگ کرنے اور لاﺅڈ سپیکر کے ناجائز استعمال پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم کی جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ محمد عابد نے کاشف کو وال چاکنگ کرواتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ وجہہ الحسن شاہ نے کوٹ غلام رسول کے دوکاندار عمران کو دوکان پر اور لاہو ر موڑننکانہ کے قریب رکشہ ڈرائیور عرفان کو اونچی آواز میں فحش گانے لگانے پر گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ۔
وال چاکنگ/ گرفتار
ننکانہ: وال چاکنگ کرنے اور لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر 3 افراد گرفتار‘ مقدمہ درج
Mar 30, 2016