رانا مشہود نے 4 اضافی محکمے چھوڑ دیئے تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے وزیر رانا مشہود احمد خان نے تعلیم کے محکمے کے علاوہ اضافی چار محکموں سے استعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو خط میں درخواست کی ہے کہ محکمہ تعلیم کی بھاری ذمہ داری کو توجہ اور یکسوئی سے پورا کرنے کیلئے انہیں اضافی چار وزارتوں ہائر ایجوکیشن، سیاحت، کھیل، امور نوجوانان اور آرکیالوجی کی وزارتوں سے فارغ کر دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن