کراچی: صدر ممنون کی سکیورٹی پر متعین پولیس کمانڈو، نوجوان قتل، را کے 6 دہشت گرد گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ روز صدر ممنون حسین کی رہائش گاہ کی سکیورٹی پر مامور پولیس کمانڈو اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد میں کریم آباد فلائی اوورپر موٹر سائکیل سواروں نے ایس ایس یو کے کمانڈو مظفر علی جعفری کو ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا، اس نے وردی پلاسٹک بیگ میں رکھی ہوئی تھی اور آج کل صدر ممنون حسین کی ڈیفنس میں رہائشگاہ پر تعینات تھا۔ مظفر جعفری حافظ قرآن اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء لیاری کے علاقے دریا آباد میں نامعلوم افراد نے 25 سالہ محمد اشرف کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے تنویر جبکہ قائدآباد میں محمد ارشد زخمی ہو گیا۔ دریں اثنا سی ٹی وی نے لیاقت آباد سے ’’را‘‘ کے مبینہ ایجنٹ دہشت گرد صفدر ڈان کو حراست میں لیکر جدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسکے ساتھ اس کے 4 ساتھی برکت‘ ریاض‘ شکیل اور زاہد بھی پکڑے گئے جبکہ فیڈرل بی ایریا سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر شیراز عرف ایلو جو 12 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے کو حراست میں لیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی سے ٹارگٹ کلر بلال عرف بھیا کو پکڑا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...