شاعری کے عالمی دن کے موقع پر بزم وارث شاہ پاکستان کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)شاعری کے عالمی دن کے حوالے سے بزم وارث شاہ پاکستان کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ لارنس روڈ پر منعقد ہوا جس کی صدارت ممتاز دانشور ، ادیب اور شاعر ابصار عبدالعلی نے کی ۔دیگر شرکاء میں چیئرمین تنظیم پروفیسر نذر بھنڈر ، نعمانہ خورشید المعروف بیا جی ، مقصود چغتائی ، سعید جمال ، خورشید کمال ،نذیر قیصر، حیدر بھنڈر ، آغا مزمل درانی ، محمد امجد گولڈن ، عابد شفیع ، نجمہ شاہین ، اختر ہاشمی (ماریشئیس) ، میجر (ر)خالد انصر، محمد یٰسین خان اورعلمی وادبی شخصیات شامل تھیں۔ مقررین نے کہا کہ شاعری اظہار خیال کا بہترین ذریعہ ہے جو بات ہم نثر میں ایک پیرائے میں کہتے ہیں وہ شاعری کی زبان میں چند الفاظ میں کہی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...