تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس کل ہو گی

Mar 30, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام 31مارچ کو جامعہ رسولیہ شیرازیہ میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس ہوگی ۔ جس میں صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجاز قادری ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،علامہ رضائے مصطفی نقشبندی،پیر اعجاز ہاشمی ، مولانا محمد علی نقشبندی اوردیگر خطاب کریں گے اس با ت کا فیصلہ گذشتہ روز جامعہ رسولیہ شیرازیہ بلال گنج میں ہونے والے محاذ کے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کی ۔

مزیدخبریں