لاہور (پ ر) پنجاب پنشنرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کا اجلاس خالد اسلام کی صدارت میں ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گزٹیڈ سرکاری ملازمین کو، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دستاویزات کی تصدیق کا اختیار برقرار رکھا جائے۔ 65 برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے شناختی کارڈوں کو تاریخ تنسیخ کے بعد بھی تاحیات ویلی ڈیٹ تسلیم کیا جائے۔ محکمہ ریلوے سے مطالبہ کیا گیا کہ65 برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ریلوے کے کرائے میں پچاس فیصد رعایت دی جائے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی گزٹیڈ ملازمین کادستاویزات کی تصدیق کا اختیار برقرار رکھا جائے: خالد اسلام
Mar 30, 2016