وفاقی اردو یونیورسٹی ایک برس میں واپڈا کی بلڈنگ خالی کرکے منظور شدہ جگہ منتقل ہو جائے: عدالت عظمیٰ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی منتقلی کا حکم جاری کرتے ہوئے اپیل نمٹا دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ یونیوسٹی واپڈا کی ملکیتی عمارت ایک سال میں خالی کرکے اپنی منظور شدہ جگہ پر منتقل ہو جائے۔ واپڈاکے وکیل نے موقف اپنایاکہ وفاقی اردو یونیورسٹی طویل عرصہ سے ہماری بلڈنگ میں چلائی جا رہی ہے حالانکہ ان کواپنی عمارت بنانے کی اجازت دی جا چکی ہے ۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ بے شک وفاقی یونیورسٹی واپڈاکی بلڈنگ میں کام کر رہی ہے وہاں ہزاروں طلباء اور طالبات پڑھ رہے ہیں ان کے مستقبل کا بھی خیال رکھا جائے یہ ممکن نہیں کہ یونیورسٹی سے فوری طور پر جگہ خالی کرائی جائے۔ عدالت جانتی ہے کہ واپڈا اور یونیورسٹی منافع بخش ادارے نہیں لیکن طلباء کا خیال بھی رکھنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...