لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے نشتر کالونی میںالطا ف کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 8 لاکھ‘ غالب مارکیٹ میں جاوید سے 5 لاکھ‘ مستی گیٹ میں دائود کے گھر سے3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات‘ موبائل فون اور دیگر سامان‘ مناواں میں سرور اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ‘ غازی آباد میں بلال اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ‘ نواب ٹاؤن میں مدثرکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون ، ہنجر وال میںسلیم سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، سندر میں یوسف سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں کار سوار ایکسائز انسپکٹر شیخ شہزاد سے 83 ہزارروپے، اے ٹی ایم کارڈز، اچھرہ کے علاقہ رسول پارک میں بلال اور اسکے دوست سے 3 موبائل فون اور50 ہزار روپے، ستوکتلہ میں خالد سے 25 ہز ارروپے اور موبائل فون لو ٹ لیا۔ چوروں نے چوہنگ میں گھر سے 9 لاکھ جبکہ گارڈن ٹاؤن میں ایک دکان سے 4 لاکھ کی نقدی اور سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے کوٹ لکھپت سے بشیر، مصطفی ٹائون سے وسیم، نصیر آباد سے خالد کی کاریں جبکہ شادمان سے سرمد، گرین ٹائون سے قدیر، مصری شاہ سے شہباز، گارڈن ٹائون سے عمران، گرین ٹاؤن سے نصیر، ملت پارک سے مجاہد، بھاٹی گیٹ سے مظفر، شمالی چھاؤنی سے آفاق کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ فیروزوالا کچہری میں چوروں نے سرکاری اہلکار ارشد علی اور کلرک علی شیر کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ ڈاکوؤں نے امانت کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیا چوروں نے زمیندار یعقوب کے مویشی چوری کرلئے۔ مسلح افراد نے دو اہلکاروں کے گھروں میں داخل ہو کر زیورات‘ نقدی لوٹ لئے‘ مزاحمت پر مسلح افراد نے میاں بیوی پر تشدد کیا فرار ہوگئے۔