کوئٹہ: شہری کی 3 بیویاں، 33 بچے مردم شماری فارم میں جگہ کم پڑ گئی

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے رہائشی جان محمد نے مردم شماری کے عملے کو چکرا کر رکھ دیا،جان محمد کی3بیویاں اور33بچے ہیں مردم شماری کا فارم بھرتے ہوئے جگہ ختم ہونے کے باعث کمشنر کو مداخلت کرناپڑی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی کے گھر جب مردم شماری کا عملہ پہنچا تو وہ چکرا کر رہ گیا، بچوں کی تعداد پوچھنے پر جان محمد نے بتایا کہ اس کے بچوں کی تعداد 33 ہے اور تین بیویاں ہیں۔مردم شماری عملے کو کوئٹہ کے رہائشی نے آگاہ کیا کہ اس کے10 بیٹے اور 23 بیٹیاں جبکہ تین بیویاں ہیں جو ایک ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ مردم شماری کے فارم میں اتنے بچوں کے اندراج کا خانہ موجود نہیں تو ٹیم نے کمشنر کوئٹہ کو آگاہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...