لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے انصاف کی بروقت فراہمی سے متعلق مصالحتی سینٹر کا ابتدائی منصوبہ کامیاب ہونے پر پنجاب کے تمام اضلاع میں مصالحتی سینٹرز بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔72 ججوں کو مصالحتی سینٹرز میں تعیناتی سے قبل ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں مصالحتی سینٹرز کی کامیابی اور مثبت نتائج آنے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ مصالحتی سینٹرز کے قیام کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا اور اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرا مصالحتی سینٹر راولپنڈی میں جلد بنایا جائیگا۔ 72ججوں کے ٹریننگ سیشن کا آغاز 5اپریل سے کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں مصالحتی سینٹر کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے اگر اس نظام کو بچانا ہے تو سائلین کے تنازعات جلد از جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے جبکہ مصالحتی سینٹر کے قیام سے مقدمات کی تعداد میں ریکارڈ کمی ہوگی۔