نئی دہلی(آن لائن)کبوتر اور عقاب کے بعد بھارت نے اب پاکستانی غباروں کو جاسوس قراردیدیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق غبارے بھارتی شہر کپور تھلہ کے گاؤں مالیا سے ملے ہیں۔بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا ہے کہ غباروں کے ساتھ پاکستانی کرنسی اور کاغذات منسلک ہیں جبکہ بھارتی پولیس غباروں کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے اس سے قبل بھی اپنی سرحد میں پاکستانی کبوتر کو پکڑ کر تحقیقات کی۔