گجرات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک

گجرات (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے گجرات کے علاقے کنجاہ میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، بارود اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشتگرد گجرات اور کھاریاں میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...