دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے ٹریفک وارڈن زخمی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹیپو روڈ پر فوجی ٹاور کے سامنے سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے لہو لہان ہوگیا۔ ریسکیو1122 نے ٹریفک وارڈن حبیب کو مرہم پٹی کرکے طبی امداد فراہم کی۔ بدھ کو دن تین بجے موٹر سائیکل پر سوار وارڈن کے گلے میں پتنگ بازی کرنے والے کی دھاتی ڈور لپٹ گئی جس سے وہ گردن پر ڈور پھرنے سے گرگیا، ڈور سے گردن کی کھال کٹ گئی تاہم وارڈن کی شہہ رگ بال بال محفوظ رہی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...