کراچی(این این آئی)سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رئوف صدیقی نے مرچنٹ نیوی کے کیپٹن اور تاجر رہنما معیز کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم رئوف صدیقی کے مقدمے کی پیروی کر یں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن معیز کے خلاف50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔ ہم اس مقدمے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ہماری استدعا ہے کہ مقدمے کی پیروی تک کیپٹن معیز جائداد کی خریدو فروخت نہ کر سکیں، نیز جائداد کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔ اس موقع پر رئوف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے خواست کروں گا کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی پیروی کر کے فیصلہ سنایا جائے۔
سابق وزیر داخلہ سندھ رئوف صدیقی نے مرچنٹ نیوی کے کیپٹن کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا
Mar 30, 2017