بیورو کریسی نے وزیراعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تشہیر کیلئے 14 کروڑ مختص کردیئے

لاہور ( معین اظہر سے ) وزیر اعلی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کھلاڑیوں پر تو لاکھوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ دوسری طرف اس پروگرام کی تشہیر کیلئے بیورو کریسی نے 10 کڑور روپے کی رقم مختص کر دی ہے صوبائی وزیر کی جانب سے تشہیر پر اتنی بڑی رقم رکھنے کے اعتراضات کو بھی بیورو کریسی نے رد کر دیا۔ تاہم محکمہ اطلاعات اور ٹاسک فورس انفارمیشن کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اس کی تشہیری مہم لیٹ کر دی گئی۔ گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کھلاڑی سخت گرمی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کس طرح شامل ہو سکیں گے جبکہ محکمہ سپورٹس کے ذرائع کے مطابق اپریل اور مئی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جانا ہے۔ تمام اضلاع میں سپورٹس کنسلٹنٹ اور 9 کھیلوں کے کوچز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں بیورو کریسی کھلاڑیوں، ٹیلنٹ پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے دیگر اخراجات پر کروڑوں خرچ کر رہی ہے۔ اس بارے میں جو کاغذات سپورٹس بورڈ سے ملے ہیں۔ انکے مطابق خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپریل اور مئی میں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں شروع کیا جائیگا جس میںلڑکوں کے لئے 9 کھیلوں جبکہ لڑکیوں کے لئے 7 کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے اس کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس سلیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ، ڈویژنل سپورٹس کمیٹیاں بھی قائم ہوں گی۔ صوبائی سپورٹس کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ ہر تحصیل پر ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے ایک لاکھ 50 ہزار خرچ کئے جائیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ لیول پر ٹیلنٹ پر 3 لاکھ خرچ کئے جائیں گے۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے بچوں کو کٹس بھی فراہم کی جائیں گی جس کیلئے سابق کرکٹر انتخاب عالم چیئرمین پروکیورمنٹ کمیٹی کو سستی اور بین الاقوامی سٹینڈرڈ کی کٹس تیاری کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس کیلئے وزیر کھیل نے اجلاس میں اعتراض لگایا کہ 10 کروڑ روپے کا بجٹ اس کی تشہیری مہم کیلئے بہت زیادہ ہے جس پر بیورو کریسی نے اس اعتراض کو دور کرنے کی بجائے اسکو منظور کرلیا ہے۔ تاہم محکمہ اطلاعات کی اپنی ہی ٹاسک فورس کے چیئرمین محمد مالک سے اختلافات سامنے آئے ہیں کیونکہ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے نمائندے نے کہا ہے کہ چونکہ ڈیوٹی محمد مالک کی لگی تھی وہ جواب نہیںدے سکتے جس پر محکمہ اطلاعات کو ہدایات دی گئیں کہ اسکے علاوہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ایک سپورٹس کنسلٹنٹ اور 9 کوچ رکھے جائیں گے، ان کیلئے 1 کروڑ 14 لاکھ روپے منظور کرلئے گئے ہیں اور 324 کوچ اور 36 کنسلٹنٹ رکھنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے تاہم کنسلٹنٹ کی تنخواہ ماہانہ 40 ہزار روپے ہو گی اور کوچ کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے ہو گی، تمام افراد کو دو سالہ کنٹریکٹ پر رکھا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن