اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز اور عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کی عدم حاضری کے باعث 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور حمزہ شہباز شریف کی جہلم میں انتخابی ضابطہ اخلاقی کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل نے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے 20اپریل تک وقت مانگنے کی استدعا کی اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 24اپریل تک کا وقت دیدیا تاہم چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضاخان کی مصروفیت کی وجہ سے عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی کردی گئی۔