پی آئی اے کے انتظامی عہدوں پر اہم تبدیلیاں، ڈیپوٹیشن پر آئے ایک افسر کے سوا تمام واپس کردیئے گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیپوٹیشن پر آئے ایک افسر کے سوا دیگر افسروں کو واپس کردیا گیا۔ ڈیپوٹیشن پر گئے دانیال گیلانی جنرل منیجر پبلک افیئرز برقرار ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹرز کے عہدے ختم کردیئے گئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سی ای او اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز چیف آپریٹنگ افسر ہوں گے۔ شعبہ جات کے سربراہ ڈائریکٹرز کی بجائے چیف کہلائیں گے۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن