گیپکو : میڈلسٹ پہلوانوں کی اگلے گریڈ میں ترقی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے والے گیپکو کے پہلوانوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی،عمیر طارق پہلوان ،محمد بلال پہلوان اور عبدالوہاب پہلوان نے واپڈا گیپکو کی طرف سے کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں دو ،دو میڈلز حاصل کیے تھے۔عمیر پہلوان اور عبدالوہاب پہلوان کو گریڈ 16، محمد بلال کو گریڈ 17 میں ترقی دی گئی۔پہلوانوں نے توفیق بٹ ایم پی اے کی قیادت میں ڈی جی ایچ آر صدر گیپکو سپورٹس انور سعیدسے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن