پنجاب کے 20ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کاپروگرام بنا لیا گیا:شہباز شریف

Mar 30, 2017

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےرصدارت ےہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں پےنے کے صاف پانی کے پروگرام کے مختلف امور پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی زندگی کا لازمی جز وہے اورصاف پانی کا تعلق انسانی صحت سے ہے۔ماضی مےں بعض افسران کی نااہلی اورغےر پےشہ ورانہ انداز سے پروگرام پر عملدر آمد کی وجہ سے اس اہم پروگرام مےں بے پناہ تاخےر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام مفاد عامہ کا عظےم منصوبہ ہے، اس مےں غلطی کی گنجائش ہے نہ تاخےر کی۔ انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے مےں جنوبی پنجاب کی 37 تحصےلوں سے پےنے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز کےا جائے گا۔ اس پروگرام پر رفتار اورمعےار کے ساتھ عملدر آمد کرنا ہوگا۔ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بڑا پروگرام بنایا گیا ہے اورپاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے -انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 15ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا-بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے یہ شاندار پروگرام ہے اور اس پروگرام کو محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے - انہوں نے کہا کہ قوم کے نو نہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گے -وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے سکولوں کے سروے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں