ایف بی آر کا بر آمد کنندگان کو 7فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک دینے کا فیصلہ

Mar 30, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے وزیراعظم پیکیج کے تحت برآمد کنندگان کو گارمنٹس، پراسیس فیبرک سمیت دیگر مصنوعات پر 7 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 8 مارچ کو ہونے والی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے گزشتہ روز موصول ہونے والے منٹس آف میٹنگ کی روشنی میں سمری تیار کرکے منظوری کے لیے بھجوانے کی ہدایت کردی ۔ ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت 18 ماہ کے لیے فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں