اسلام آباد(نامہ نگار) اےکس سروس مےن لےگل فورم نے پارلےمنٹ کی جانب سے دوبارہ فوجی عدالتوںکے قےام کا بل منظور کرنے کو قومی المےہ قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ ےہ سوےلےن عدالتوں پر عدم اعتماد کااظہار ہے، اس سے دنےا کو ےہ پےغام دےا گےا ہے کہ رےاست اپنا جوڈےشل نظام بنانے مےں ناکام ہو چکی ہے، درحقےقت ہمارا سول فوجداری نظام ےہ صلاحےت رکھتا ہے کہ اگر اسے آزادنہ کام کا موقع دےاجائے اور مناسب سےکورٹی فراہم کی جائے تو وہ بہتر نتائج دے سکتا ہے، فورم نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ ان معاملات کا جائزہ لےا جائے اور سول فوجداری نظام مےں نقائص کو دور کےا جائے تاکہ ملک کا مےج بہتر ہو، لےگل فورم کے کنوےنئر معروف قانون دان کرنل(ر) انعام الرحےم نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت قوم70واں ےوم پاکستان منا رہی ہے اور ہم بےرونی دنےا کو ےہ پےغام دے رہے ہےں کہ ہمارا جوڈےشل سسٹم ناکام ہو چکا ہے اور انصاف جےسا نازک اور پےچےدہ معاملہ افواج پاکستان کے حوالے کر دےا گےا ہے اس کو ہم فوج کےخلاف سازش سمجھتے ہےں۔
دوبارہ فوجی عدالتوں کے قےام کا بل منظور کرنا قومی المےہ ہے،انعام الرحےم
Mar 30, 2017