عالمی طاقتیںکشمیریوں کی نسل کشی بندکروائےں، ڈاکٹرایس ایم رضوی

Mar 30, 2017

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی عالمی عشرہ اجر رسالت کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کو مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں قائد ملت جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمی عشرہ اجر رسالت کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے ملک بھرمیں کنوینرزمقرکیے گئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کنوینر ڈاکٹرایس ایم رضوی نے کہا کہ عشرے کا با قاعدہ آغاز یکم رجب کو حضرت امام محمد باقر علےہ السلام کے ےوم ولادت پرنورسے ہو گا ۔اس موقع پر دن کا آغاز مساجد مےں تلاوت کلام پاک سے ہوگا، امام بارگاہوں اور دےنی مراکز مےں محافل میلاد ،کانفرنسوں ،سیمیناروں اور دیگر تہنیتی تقریبات کا انعقاد کےا جائےگا ،انہوں نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں نہتے کشمیریوں پردرندہ صفت بھارتی فوج کی فائرنگ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی بندکروائےں۔

مزیدخبریں