اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت پر تحریک انصاف اسلام آباد نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جس کا مقصداسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ اسلام آباد میں پانی کا مسئلہ متعدد بار قومی اسمبلی اور میئر اسلام آباد تک ہر فورم پر اٹھانے کے باوجود جوں کا توں ہے اسلام آباد کے عوام کو پیاسا تڑپایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر راجہ خرم نواز اور جنرل سیکریٹری شہزاد گل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔احتجاجی تحریک میںصدر ٹریڈرز وونگ ندیم گجر، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ این اے 48 جمشید مغل سمیت تحریک انصا ف اسلام آباد کی تمام قیادت نے بھرپورحصہ لیا۔
اسلام آباد کے عوام کو پیاسا تڑپایا جا رہا ہے،راجہ خرم نواز
Mar 30, 2017