زہریلے کھانے سے میٹروبس ملتان کے 10 ملازمین کی حالت غیر

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) زہریلاکھانا کھانے سے میٹروبس ملتان کے 10 ملازمین کی حالت غیرہوگئی۔ ملازمین کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملازمین کو میٹروبس انتظامیہ کی طرف سے ایک وقت کا کھانا دیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن