یوگا کا ’’سوریہ نمسکار‘‘ نماز سے ملتا جلتاہے، یوگی ادیتاناتھ کی ہرزہ سرائی

لکھنئو (نیوز ڈیسک) اترپردیش کے انتہا پسند ہندو وزیراعلی یوگی ادیتاناتھ نے ایک مرتبہ پھر اسلام اور مسلمانوں کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا ہے کہ یوگا کے دوران سوریا نمسکار (سورج کو سجدے کے انداز میں سلام) مسلمانوں کے نماز پڑھنے جیسا ہے جو لوگ(مسلمان) سوریہ نمسکار پر اعتراض کرتے ہیں وہ بھارتی معاشرے کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ لکھنئو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوگی نے کہا نماز ادا کرنے کے مختلف انداز یوگا اور سوریہ نمسکار کے مختلف آسن آپس میں بہت ملتے ہیں کسی نے ہندوئوں اور مسلمانوں کو اس مماثلت کے ذریعے قریب لانے کی کوشش نہیں کی واضح رہے کہ یوگی ادیتاناتھ نے اترپردیش میں اقتدار سنبھالتے ہی مذبحہ خانوں اور گوشت کی دکانوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کرا رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...