بھارت میں غیر ملکیوں پرحملے بڑھ گئے نوئیڈا انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قریب ٹیکسی سے اتار کر سیاہ فارم عورت کو پیٹ ڈالا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے قریب اترپردیش کے شہرنوئیڈا میں غیر ملکیوں پر حملوں اور مار پیٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے نالج پارک کے قریب ٹیکسی کار میں سوار سیاہ فام افریقی خاتون کو گاڑی سے اتار کر مارا پیٹا اے ایس پی گوتم بدھ نگر ابھی نندن نے بتایا کہ خاتون پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزموں کوگرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسی شہر میں گزشتہ روز 5نائیجریائی باشندوں کو مشتعل مظاہرین نے مار مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...