واشنگٹن :پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کی بحالی چاہتا ہے، اعزاز چوہدری

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کی بحالی چاہتا ہے اس سلسلے میں امریکا کی تمام تجاویزپرسنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔پاک امریکا بزنس کونسل کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں تجارت و سرمایہ کاری سے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سینہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوش حالی اور روزگار آئے گا .اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں نئے اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے۔واشنگٹن میں خطاب کے دوران پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کیدرمیان بہتر تعلقات خطے کیلئے بہت اہم ہیں ،مستقبل میں افغانستان کیساتھ مل کرمعیشت اورسیکیورٹی کو مضبوط کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن