پنجاب کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔حبیب الدین جنیدی

کراچی(اسٹاف رپو رٹر) پیپلز لیبر بیورو آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے کئے جانے والے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاجی خواتین میں گروپ بندی کروانے کے بجائے اُن کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرلے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اقتصادیات میں خواتین کا کردار انتہائی اہم اور بنیادی نوعیت کا حامل ہے خاص طور پر اُن خواتین کاکہ جو اپنے گھریلو فرائض کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں ملازمتیں کرکے نہ صرف یہ کہ اپنے خاندان کا پیٹ پالتی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن