انیسویںٹیکسٹائل ایشیاء نمائش اختتام پزیر ہوگئی‘63معاہدے ہوئے

Mar 30, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)ای کامرس گیٹ وے کے زیر اہتمام 19ویں تین روزہ ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش اختتام پزیر ہوگئی،نمائش کا افتتاح سیکریٹری تجارت محمدیونس ڈھاگا نے کیا تھا جبکہ سیکریٹری ٹڈاپ انعام اللہ خان نے بھی اسٹالز کا دورہ کیا۔تین روزہ ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش میں اس سال 63 معاہدے ہوئے۔ ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش میں 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے معاہدے طے پائے۔ چین کے ساتھ 15 کروڑ ڈالر کے تجارتی معاہدے کئے گئے۔ جین کے صوبہ زی جیانگ کی ڈائریکٹر کامرس لی یانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو مزید فروغ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دوستی پرچینی عوام کو فخر ہے۔ لی یانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی وسعت کیلئے آئندہ سال دگنے معاہدے کرینگے زی جیانگ صوبہ کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر ہے۔ پہلی بار زی جیاگ سے150 کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی۔ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا کہ حکومت سندھ سیکیورٹی اداروں اور ٹڈاپ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیسویں ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کے انعقاد سے ہوٹل انڈسٹری کو بھی فروغ ملا۔ نمائش میں ٹیکسٹائل شعبے سے ایمبرائڈری، ڈیجیٹل پرنٹنگ، میٹالک یارن، فیبرک، کمبل، بٹنز، لیس اور دیگر منصوعات کے معاہدے کئے گئے۔ گزشتہ سال باہمی معاہدوں کی مجموعی مالیت 15 کروڑ ڈالر تھی۔ انیسویں تین روزہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش میں 450 سے زائد کمپنیوں کی650 مصنوعات کے800 اسٹالز لگائے گئے۔دعویٰ کیا گیاہے کہ نمائش میں چین سمیت1200سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کی جن میں ۔ چین، کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، ویتنام، ترکمانستان کی مصنوعات نمائش میں شرکاء کی دلچسپی کا مظہر رہیں۔ ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش میں چین سے60 فیصد، یورپ سے30 فیصد اور دیگر ممالک کی10 فیصد کمپنیوں نے ٹیکسٹائل مصنوعات کا شو کیس کیا۔

مزیدخبریں