جو ثبوت ہم نے دیے وہی ڈبوں میں لائے جارہے ہیں، مریم نواز

Mar 30, 2018

اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جو ہم نے ثبوت دیے وہی ان ڈبوں میں لے کر آ رہے ہیں، 70سالوں میں کتنے وزرائے اعظم نے اپنی مدت پوری کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان میں70سالوں میں کتنے وزرائے اعظم نے اپنی مدت پوری کی،دوسری جانب ہر کوئی اپنی مدت پوری بھی کرتا ہے پھر توسیع بھی لیتے ہیں،کتنی اسمبلیوں نے مدت پوری کی اور اس کا قصور وار کون تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمارے ہی فراہم کردہ دستاویزات ہمارے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کر رہے ہیں لیکن آگے نہیں بڑھ پا رہے۔

مزیدخبریں