میٹرک کے 39 طلبا ء کو ایڈمٹ کا رڈ جا ری نہ کرنے کاڈراپ سین

کراچی(نیوز رپورٹر) جینئیس اسکول نشتر روڈ گارڈن ویسٹ کے 39 طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ،میٹرک بورڈ انتظامیہ بے قصور نکلی ، اسکول پرنسپل عزیر خان نے بورڈ میں امتحانی فارمز جمع نہیں کرائے اور منظر سے غائب ہوگیا، بتایا جاتا ہے کہ اسکول اساتذہ اور والدین نے چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعیدالدین سے ملاقات کیجہاں ان پر صورتحال منکشف ہوئی کہ انکے بچوں کے اسکول نے فارم ہی جمع نہیں کرائی تو ایڈمٹ کارڈ کیونکر جاری ہوتے۔صورحال واضح ہونے پروالدین کے ہمراہ آنے والے اسکول اساتذہ نے چیئرمین اور ناظم امتحانات سے معافی مانگی ۔ اساتذہ نے اعتراف کیا کہ غلطی بورڈ کی نہیں تھی بلکہ اسکول پرنسپل عزیر خان نے بورڈ میں امتحانی فارمز جمع نہیں کرائے غلط فہمی کی وجہ سے عدالت سے رجوع کیا۔ اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ اگر بروقت فارمز جمع کرائے جاتے تو ایڈ مٹ کارڈز لازمی جاری کیے جاتے۔انھوں نے کہا کہ میٹرک بورڈ بھی اسکول کے خلاف کا روائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اسکول انتظامیہ اور طلبہ نے عدالت اور میڈیا کو گمراہ کیا اور بورڈ انتظامیہ اسکول کے خلاف اپنا دفاع کریگی۔ چیئرمین بورڈ کے احکامات پرفوری طور پر طلبہ کے امتحانی فارم قبول کرکے تمام طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازعے کے نتیجے میں شہر قائد میں ہونے والی غیر معمولی لوڈ شیڈنگ سے میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ شدید گرمی میں لو کے تھپیڑے برداشت کرتے ہوئے طلبا و طالبات اپنے امتحانی مراکز پہنچے تو غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا عذاب ان کا منتظر تھا۔
میٹرک پر چے

ای پیپر دی نیشن