انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے خریف سیزن کیلئے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کی بھی منظوری دے دی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے خریف سیزن کیلئے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کی بھی منظوری دے دی۔ ارسا نے ملک میں پانی کی قلت نئے ڈیم بنانے کی سفارش کر دی ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین ارسا شیر زمان کی زیر صدارت ہوا۔ ارسا نے خریف سیزن کیلئے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کی منظوری دے دی۔ترجمان ارسا کے مطابق خریف میں 95 ملین ایکڑ فٹ کم پانی دستیاب ہوگا جو ماضی سے 11 فیصد کم ہے۔ ابتدائی خریف میں 31 فیصد اور بعد میں 10 فیصد قلت کا سامنا ہوگا۔انڈس میں شروع میں 35 فیصد لاسز ہوں گے تاہم اپریل کے آخر میں جہلم اور دریائے سندھ میں پانی کی دستیابی کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ خریف سیزن میں پنجاب کو 30 ملین ایکڑ، بلوچستان کو 2.99، جبکہ کے پی کے 0.82 ملین ایکڑ ملے گا۔ سندھ کو 27 ملین ایکڑ فٹ سے زائد پانی ملے گا۔ترجمان ارسا کے مطابق منگلا ڈیم کو مکمل بھرنا مشکل نظر آرہا ہے تاہم اپریل کے آخر میں دوبارہ جائزہ لیں گے۔ سندھ کی جانب سے پانی کی تقسیم پر اعتراض پر ارسا نے مسئلہ سی سی آئی لے جانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔
ارسا

ای پیپر دی نیشن