”جان کی امان پاﺅں تو عرض کرتا ہوں“ کیوں کہا، سیکرٹری فنانس فاٹا پر سیفران کمیٹی برہم

Mar 30, 2018

اسلام آباد ( آئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران میں سیکرٹری فنانس فاٹا کی جانب سے ©"جان کی امان پاﺅں تو عرض کرتا ہوں©"کہنے پر کمیٹی ارکان نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا آپ کو اس طرح کا جملہ نہیں بولنا چاہیئے تھا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ کو کس چیز سے خطرہ ہے آپ کو یہ کیوں محسوس ہوا ، کیاہمیں یہ اجازت بھی نہیں کہ ہم ناراضگی کا اظہار کریں۔جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ نہ ملنے پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہا ر کر ہوئے کہا کہ جو رپورٹ ہمیں ملی ہے وہ 17جنوری کی ہے جبکہ ہماری میٹنگ 26جنوری کو ہوئی تھی ، ہم سابقہ ایجنڈوں کی رپورٹیں مانگتے ہیں تو پرانی سے پرانی رپورٹ دی جاتی ہے ،یہ ہماری تضحیک ہے ، یہ مناسب نہیں ہے ، جس پر سیکرٹری فنانس فاٹا نے کہا کہ جان کی امان پاﺅں تو عرض کر تا ہوں ، جس پر کمیٹی ارکان نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
سیفران کمیٹی

مزیدخبریں