کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ متحدہ کی ایک اور پتنگ کٹ گئی۔ پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ ہمیں جوائن کر رہی ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ دو لوگوں سے شروع ہونے والی جماعت آج سندھ کی بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ پاکستان میں اتنے کم عمر عرصے میں کوئی جماعت مقبول نہیں ہوئی۔ جو لوگ ہمیں جانتے بھی نہیں تھے وہ بھی ہماری آواز پر آئے۔
متحدہ کی ایک اور پتنگ کٹ گئی، ایم این اے ڈاکٹر فوزیہ پی ایس پی میں شامل
Mar 30, 2018