چیف جسٹس نے پمز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر ختم کرنے کا نوٹس لے لیا: سیکرٹری کیڈ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے اسلام آباد کے بڑے ہسپتال پمزمیں بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر ختم کرنے کے فیصلے کا نوٹس لے کر سیکرٹری کیڈ سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے نوٹس بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر میں زیرعلاج بچوں کے والدین کی درخواست پر لیا۔ اعلامیہ کے مطابق درخواست میں کہا گیا تھیلیسیما کے مریض بچوں کا واحد علاج بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے اور500 بچے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کے عملے کو 3 ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔
نوٹس

ای پیپر دی نیشن