کوئٹہ: عمران کے دورے میں ممبر سازی کیمپوں پر کئی مقامات پر کارکنوں کا جھگڑا بینر جلا دیئے‘ چیئرمین کی گاڑی پر حملے کی کوشش

کوئٹہ (بیورو رپورٹ + ایجنسیاں) عمران خان کے ایک روزہ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر مختلف ممبر سازی کیمپوں کے دورے کے موقع پر بدنظمی کئی جگہوں پر عمران خان خطاب کئے بغیر چلے گئے۔ ائر پورٹ کے چوک پر ممبرسازی کیمپ میں مخالف کارکنوں نے صوبائی صدر کیخلاف نعرہ بازی کی جس کے بعد عمران خان مخالف کیمپ میں جا کر ممبرسازی کا افتتاح کرنے کی بجائے وہاں سے روانہ ہو گئے جس پر کارکن اشتعال میں آگئے اور سڑک کے دونوں طرف لگائے گئے بینرز کو پھاڑ دیا اور ان کو آگ لگا دی اور شدید نعرہ بازی کی، مشتعل مظاہرین نے عمران خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی تاہم سخت سکیورٹی کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...