اسلام آباد (نیٹ نیوز)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے برطانوی ویزے میں توسیع کے لئے پاسپورٹ جمع کرا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ اسلام آباد میں کوریئر کمپنی کے دفتر پہنچیں، جہاں انہوں نے کیپٹن صفدر، بیٹی ماہ نور صفدر کے ساتھ دس، دس سال کے لیے ویزے کی درخواست دی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ2 ملازمین عابداللہ اور روبینہ شوکت کے پاسپورٹس بھی جمع کرائے گئے، ملازمین کے لئے 6،6 ماہ کے ویزے کے لیے درخواست دی گئی۔مریم نواز،کیپٹن صفدر اور ماہ نور صفدر نے پاسپورٹ جمع کرانے کے ساتھ ترجیحی ویزا فیس کی مد میں 1 لاکھ 12 ہزار 539 روپے جمع کرائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے استثنیٰ ملنے پر مریم نواز لندن روانہ ہوں گی ، جہاں وہ زیر علاج والدہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گی۔