لاہور ہائیکورٹ کا جماعة الدعوة کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کیخلاف وفاقی، صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹس

Mar 30, 2018

لاہور + اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ نے جماعة الدعوہ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے تنظیم کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ جماعة الدعوہٰ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے لیکن امریکہ اور بھارت کے دباﺅ میں آکر تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے۔ کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے اس لیے حکومت کو جماعت کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی. جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے وقائع نگار کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کے اثاثے منجمند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لےے ملتوی کردی ہے عدالت نے درخواست گزار کو اےک ہی عدالت مےں کےس کی پےروی کرنے کی بھی ہداےت کی ہے فلاح انسانےت وفاق جواب جمع نہ کرا سکی، وکیل نے ایسی ہی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کا بتایا توعدالت نے درخواستگزار کی ایک عدالت میں پیروی کرنے کی ہدایت کردی گزشتہ روز جسٹس عامرفاروق نے فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کے اثاثے منجمند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

فلاحی سرگرمیاں/ نوٹس جاری

مزیدخبریں