پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سب میرین کروز میزائل بابر 450 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ میزائل کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ کروز میزائل بابر کو زیر زمین پلیٹ فارم سے فائر کیا گیا۔ میزائل جدید گائیڈنس اور نیوی گیشن کی خصوصیات کا حامل ہے۔ ڈی جی سٹرٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام دیگر حکام نے تجربہ دیکھا۔ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ میزائل کو زیر آب ایک متحرک پلیٹ فارم سے داغا گیا جس کے ساتھ ہی پاکستان نے جوابی ایٹمی حملے سیکنڈ سٹرائیک‘‘ کی صلاحیت کو بھی مزید مستحکم بنالیا ہے یہ میزائل ساڑھے چار سو کلو میٹر تک ہر قسم کے وار ہیڈ کو ہدف پرپھینک سکتا ہے۔ میزائل کی تیاری اور تجربہ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پڑوس میں ایٹمی آبدوزیں متعارف کرانے اور بحری جہازوں پر ایٹمی میزائلوں کی تنصیب سے جس طرح بحرہند کو ایٹمی خطہ بنانے کی جارحانہ پالیسیاں اختیار کی گئی ہیں پاکستان ان کا جواب دے سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...