مکی آرتھر نے آسٹریلین کھلاڑیوں کو ’غیر مہذب‘ قرار دے دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے ہیڈ کوچ امکی آرتھر نے آسٹریلین کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں غیر مہذب اور مغرور قرار دے دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کو بال ٹیمپرنگ کے کلچر کو ختم نہ کرنے کا ذمہ دار قرار دےدیا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران جو بال ٹیمپرنگ کا واقعہ سامنے آیا وہ کئی سالوں سے جاری اس عمل کے مرتکب افراد کو سزا نہ دینے کا نتیجہ ہے۔نسل در نسل تبدیلی کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا اور اس کی قومی ٹیم نے اس کلچر کو ختم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام نہیں لیا۔ انہیں گزشتہ چند سالوں کے دوران آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی جہاں ان کا رویہ بہت غیر مہذب اور مغرور رہا ہے۔ اپنے کام سے متعلق آسٹریلین کھلاڑیوں کا رویہ بھی ٹھیک نہیں رہا، جو ایک اچھی چیز نہیں ہے۔ سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کمیرون بینکرافٹ پر پابندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت تھی۔پاکستانی نوجوانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن