لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) لیجنڈری بیٹسمین یونس خان نے 1992ءورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے قائد عمران خان کو اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کا کپتان قرار دےدیا۔آل ٹائم الیون میں حنیف محمد اور سچن ٹنڈولکر کو بطور اوپنر ‘ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کو ون ڈاو¿ن‘ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو چوتھے ‘ سر ویوین رچرڈز کو پانچویں اور سر گارفیلڈ سوبرز کو چھٹے نمبر پر رکھا۔ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کو بطور وکٹ کیپرشامل کیا ۔ فاسٹ باﺅلنگ اٹیک انگلینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی اور آسٹریلیا کے گلین میک گرا کے حوالے کیا۔ متایا مرلی دھرن کو سپن باﺅلر شامل کیا۔