انکم ٹیکس گوشواروں میں کروڑوں کے گفٹ ظاہر کرنیوالی شخصیات کیخلاف شکنجہ تیار

Mar 30, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشواروں میں کروڑوں روپے کے گفٹ ظاہر کرنے والے سیاسی اور کاروباری شخصیات کیخلاف کارروائی کیلئے شکنجہ تیار کرلیا ہے جبکہ ایف بی آر نے ان شخصیات کے ذرائع آمدنی کے حوالے سے کھاتوں کی چھان بین پہلے سے شرو ع کر رکھی ہے ایف بی آر نے چھان بین کرنے والی ٹیموں کو پانچ اپریل کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات کو گفٹ کرنے والے افراد کے ذرائع آمدن کے ساتھ گفٹ وصول کرنے والی شخصیات کے مالی معاملات کی چھان بین مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ جن شخصیات نے انکم ٹیکس بچانے کی کوشش کی ہے ان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی‘ مسلم لیگ ن کے رکن روحیل اصغر کی صاحبزادی معروف تاجر وصال احمد منو سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں