تھائی لینڈ :میانمارتارکین وطن کی بس میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک، 27 زخمی

Mar 30, 2018 | 12:23

ویب ڈیسک

تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس میں آگ لگنے سے20 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے، آگ میانمار کے تارکین وطن کی بس میں لگی۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے تاک میں بس میں آگ لگنے سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 27 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔تھائی حکام کا کہنا ہے کہ آگ میانمار کے تارکین وطن کی بس میں لگی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزیدخبریں