پاکستان واپسی میں حکومت اور فوج نے مدد کی،تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجاوں گی: ملالہ یوسفزئی

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہیکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجائیں گی۔ پاکستان واپسی پر اپنے پہلے انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان واپسی میں حکومت اور فوج نے مدد کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل واپس آجاوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا ہے، صرف تعلیم پر توجہ ہے۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ پاکستان بہتر ہورہا ہے، اگلے سال کا پی ایس ایل مزید اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی ان دنوں پاکستان میں ہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن