چین کے نیشنل ڈیفنس کے کرنل رین گیو کھانگ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعلی سطح پر دفاعی اور فوجی تبادلوں اور تعاون کو برقرار رکھاجائے گا،پاک چین فوجی تعاون تعلقات میں مزید نکھار لایا جائے گا، چین پاکستان مابین تعاون علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے ضروری ہے، چین کی جدید مسلح پولیس کے لئے مزید اصلاحات کا نفاذ کیا جائے گا، چین کی سرحدی دفاعی فورس، فائر فائٹنگ فورس اور سیکورٹی فورس کی بحالی اور بہتری کے لئے تمام ناگزیر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔نیوز بریفنگ میں نیشنل ڈیفنس (MND) کے سینئر کرنل رین گیوکھانگ نے اعلان کیا ہے کہ چین اور پاکستان سال کے دوران اعلی سطحی فوجی تبادلے کو جاری رکھیں گے۔چین اور پاکستان اسٹریٹیجک پارٹنر اور شراکت دار ہیں۔ پاکستان اور چین مابین ہر سطح پر تعلقات میں بہتری اور اضافہ کیا جائے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین فوجی تعاون تعلقات میں مزید نکھار لایا جائے گا۔چین پاکستان مابین تعاون علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے ضروری ہے۔عسکریت پسندوں کے خلا ف تعاون اور معلومات کا تبادلہ بھی جاری رہے گا۔ چین بھارت کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کرنل رین نے کہا کہ چین بھارت خطے کی دو ریاستیں ہیں۔ چین بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ چین بھارت تعلقات میں برابری اور باہمی اعتماد اہم ہے۔ چینی افواج کے حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ چین اصلاحات پسند ملک ہے جدت پسند ہے۔ ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے اس لئے چینی فوج کو بھی دنیا کی بہترین فوج بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ چین کی جدید مسلح پولیس کے لئے مزید اصلاحات کا نفاذ کیا جائے گا۔چین کی سرحدی دفاعی فورس، فائر فائٹنگ فورس اور سیکورٹی فورس کی بحالی اور بہتری کے لئے تمام ناگزیر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔چین کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی خامیوں پر قابو پایا جائے گا۔ چینی فوج کی قیادت ایک بہترین ذہن چینی صدر شی جن پھنگ کے پاس ہے جو اس کی ترقی کے لئے اور جدت پسندی کے لئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی پارٹی کمیٹی اور سرکاری اداروں کے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔مجموعی طور پر اسٹریٹجک رہنمائی، منصوبہ بندی اور تعاون کو بہت مضبوط کیا گیا ہے۔اصلاحات کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔
پاکستان کے ساتھ اعلی سطح پر دفاعی اور فوجی تبادلوں اور تعاون کو برقرار رکھاجائے گا،چین
Mar 30, 2018 | 19:21